top header add
kohsar adart

انتخابی دھاندلی پر کمشنر راولپنڈی کے الزامات، کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں

سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کےالزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اخری اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی اور رپورٹ اج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، جن کے مطابق تمام ڈی آر اوز اور آر اوزنے سابق کمشنرکے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More