امریکی کانگریس کے بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دے دیاقرارداد سے فرق نہیں پڑے گا.شیری رحمان
پاکستان کے دفتر خارجہ نے 8 فروری کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کی امریکی کانگریس کی قرار داد پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کے دیا ہے.
زمینی حقائق جانے بغیرقرارداد کی منظوری دی گئی.دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی قرارداد تعمیر ی ہے نہ بامقصد بلکہ اس کے سیاق و سباق اور ٹائمنگ پاک امریکہ مثبت تعلقات کے برخلاف ہے۔ زمینی حقائق جانے بغیرقرارداد کی منظوری دی گئی۔ متنازعہ امریکی قرادادکے خلاف حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹیدونوں نے یکساں ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اہل فلسطین کی نسل کشی میں سولت دینے والا امریکا پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے.خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں نے ہی ان انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیوں نہ امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کی تحقیقات کا اقوام متحدہ سے کہا جائے۔
قرارداد سے فرق نہیں پڑے گا.شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحماننے اپنے بیان میں کہا کہ قرارداد سے فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت لابنگ ہوئی ہے، وہاں بہت سے فنڈز کا تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں اپنے مفاد میں لگتا ہے جب بھی لگتا ہے یہ ملک کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور دیگر مماملک بھی وہاں لابنگ کرتے ہیں جب انہیں اپنے ملک کیلئے کوئی بات منوانی ہوتی ہے۔ ہم نے بھی لابنگ کی لیکن کبھی پاکستان کی ساکھ کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت ہے ۔ ہم اپنے قومی مفاد کے تحت آئین ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتےہیں ۔ پاکستان باہمی احترام اور ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتے ہوئے تعمیری مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ امریکی کانگریس پاک امریکہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے مفاد میں باہمی تعاون کے فروغ پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی ۔
Pakistan's strong reaction to the statement of the US Congress،امریکی کانگریس کے بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل