اقوام متحدہ امریکا اور اسرائیل کا غلام بنا ہوا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائی بدترین ظلم کا شکار ہیں اور ہم آج تمام امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کیلئے یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا ہم نے بھرپور ساتھ دیا، اسی لیے ہم فلسطین کیساتھ اخلاقی اور مالی طور پر کھڑے ہیں۔
مولانا عبدالغفور نے کہا کہ امریکا میں صدر یہودیوں کے پیسے سے بنتا ہے جبکہ دنیا کی معیشت پر بھی اسرائیل اور یہودیوں کا قبضہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کا غلام بنا ہوا ہے جبکہ فلسطین اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے تحت اپنی سرزمین کے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو