اسرائیل نے 7 صحافیوں کی بھی جان لے لی

اسرائیل نے غزہ پر جاری بمباری کے دوران جہاں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے وہیں سات صحافیوں کی بھی جان لے لی ہے جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے منگل کو اعلان کیا کہ  اسرائیلی فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک سات صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

cd0c6b39 6504 4c7b 980b f7fc183e486b jpg

اسرائیلی وحشت کا نشانہ بننے والے صحافیوں میں عین میڈیا کمپنی کے فوٹوگرافر ابراہیم لافی،سمارٹ میڈیا آفس کے فوٹوگرافر محمد جارغون۔ محمد الصالحی فری لانس، اسد شاملیخ فری لانس، الخمیسہ نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر سعید الطویل اور محمد سب ابو رزق اور خبر پریس کے فوٹوگرافر ہشام النوجہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 10 سے زیادہ صحافی مختلف مقامات پر زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دو صحافی ندال الوحیدی اور ہیثم عبدالوحید سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور وہ لاپتہ ہیں۔

37133c1f edfe 4b88 984b f1cbbd0e0c13 1 jpg

Israel also killed 7 journalists,اسرائیل نے 7 صحافیوں کی بھی جان لے لی
ایک تبصرہ چھوڑ دو