top header add
kohsar adart

اسرائیلی مظالم کیخلاف جماعت اسلامی مری کےزیراہتمام خواتین کی ریلی

جماعت اسلامی ضلع مری کے زیر اہتمام نہتے فلسطینیوں کے حق میں اور سرائیلی بربریت کے خلاف مال روڈ مری پرخواتین کی بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں  تحصیل مری اورکوٹلی ستیاں کی ہزاروں خواتین نےشرکت کی۔
ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کی سابق ایم این اے و ڈائریکٹر امور خارجہ سمعیہ نواز راحیل قاضی، سرپرست اعلیٰ نزہت حسنات، صدر رفعت کاشف، نائب صدر مدیحہ عباسی ایڈووکیٹ نے کی۔جبکہ ریلی میں  دیگر رہنماؤں عقیدہ نعیم عباسی،خنسہ ستی، عطیہ نور، انیسہ عرفان، راشدہ عباسی اورخاشیہ ساجد، جماعت اسلامی کے رہنماؤں محمد سفیان عباسی، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مری ساجد محمود، حافظ شکیل احمد عباسی اور دیگرنے بھی شرکت کی۔
 اس موقع پر خواتین رہنماؤں نے کہا کہ دنیامیں 57 اسلامی ممالک ہیں لیکن کسی نے بھی اسرائیلی مظالم اور جارحیت کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر جہاد کے اعلان کامطالبہ کیا اور پاکستان کے حکمرانوں کو بھی کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کے حق میں واضع موقف اختیار کریں۔
ریلی میں خواتین فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف زبردست نعرہ بازی کرتی رہیں ۔مال روڈ کی فضا ” اسرائیل مردہ باد ” کے نعروں سے گونج اٹھی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر قبلہ اول کو آزاد کرائے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے  یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا ۔احتجاجی ریلی جی پی او چوک،مال روڈ سے ہوتی ہوئی مرحبا چوک پر پرامن طور پر ختم ہو گئی۔ اس موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کے ڈی ایس پی مری،ایس ایچ او مری بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ریلی کے ساتھ موجود رہے۔
Women's rally of Jamaat-e-Islami Murree against Israeli atrocities,اسرائیلی مظالم کیخلاف جماعت اسلامی مری کےزیراہتمام خواتین کی ریلی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More