kohsar adart

اسرائیلی فوج کی جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 6 بم گرائے۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جبالیا کیمپ کے زخمی اسپتال لائے جا رہے ہیں۔
غزہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوگیا۔ جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری رکوانے میں بدستور ناکام ہیں۔ غزہ کے محصور اور مظلم فلسطینیوں کو پر اسرائیل کی بمباری مسلسل 24 ویں رو بھی جاری رہی۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 ہوگئی۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ کے شہدا میں 3 ہزار 542 بچے، 2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More