kohsar adart

احتجاج کے باعث مری ایکسپریس وے پر آپریشن موخر

احتجاج کے باعث مری ایکسپریس وے پر آپریشن موخر

مری ایکسپریس وے کے گرد کثیر المنزلہ عمارتوں اور دیگر مبینہ تجاوزات کے خلاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا آپریشن احتجاج کے باعث موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق این ایچ اے نے اتوار کی شب آپریشن کی تیاری شروع کر دی تھی اور اس سلسلے میں ضروری مشینری بھی جمع کر لی گئی تھی

تاہم متاثرین کی جانب سے رات گئے ہی احتجاج کے لیے فضا بننا شروع ہو گئی

اور صبح سویرے بڑی تعداد میں لوگ ایکسپریس وے پر جمع ہونا شروع ہو گئے

احتجاج کے باعث مری ایکسپریس وے پر آپریشن موخر
احتجاج کے باعث مری ایکسپریس وے پر آپریشن موخر

 

اور شاہراہ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں مری آنے اور جانے والی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

یہ بھی دیکھیں سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں میں داخل،فصلیں زیر آب

۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذاتی یا خریدی ہوئی زمین پر تعمیرات کی ہیں

اگر متعلقہ اداروں کو اعتراض تھا تو تعمیرات ہونے سے پہلے کام رکواتے

۔اب جبکہ وہاں نہ صرف عمارتیں بن چکی ہیں بلکہ کئی برسوں سے کاروبار بھی چل رہا ہے

تو اسے قانونی قرار دے کر مسماری کے لیے آپریشن کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوسری طرف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ

غیر قانونی تعمیرات شہری آبادی اور ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More