آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو بنگلورو میں شیڈول میچ کیلئے شاداب خان کی

جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

شاداب خان مسلسل خراب فارم میں ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے اب تک ہونے

والے تین میچز میں صرف دو وکٹیں لی ہیں جبکہ صرف 34 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل فخر زمان انجرڈ

شاداب خان نے نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں 32 اور بھارت کیخلاف میچ میں 2 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں انکی بیٹنگ آنے سے پہلے پاکستان میچ جیت گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

فخر زمان کی انجری کی وجہ سے عبداللہ شفیق اور امام الحق کی اوپننگ جوڑی برقرار رہے گی

جبکہ آغا سلمان بھی اب تک بخار سے نبرد آزما ہیں اس لیے اُن پر بھی غور کرنے کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی کرکٹرز نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھادی

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گا، یہ اس گراؤنڈ میں اس ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہوگا۔

قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں اُسے 2 میں کامیابی ملی ہے

جبکہ ایک میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل،

افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی

ایک تبصرہ چھوڑ دو