آزاد کشمیر کارکشہ ڈرائیور راولپنڈی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل

آزاد کشمیر غربی باغ کے گاؤں ہل سرنگ سے تعلق رکھنے والے غریب رکشہ ڈرائیور محمد اسحاق کو گلستاں کالونی راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا۔ قاتل اسلام آباد پولیس کا ملازم عبدالرحمن موقع پر پکڑا گیا جو تھانہ رمنا میں سپاہی کے طور پر تعینات ہے .
ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے.