آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات 2022 کے کامیاب انعقاد پر جوڈیشل آفیسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا، سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود سمیت جوڈیشل افسران/ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سئیر سول ججز و سول ججز نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز کے ہمراہ جوڈیشل افسران کو شیلڈز اور تعریفی اسناد دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد میں جوڈیشل افسران نے بہترین کردار ادا کیا، شاندار کارگردگی پر جوڈیشل افیسران مبادکباد کے مستحق ہیں۔ جوڈیشل افیسران کی بہترین کارگردگی کی بدولت صاف و شفاف انتخابات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور میڈیا کا کردار بھی مثالی رہا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن، صاف و شفاف الیکشن ہماری آئینی ذمہ داری تھی جسے عدالیہ اور انتظامی اداروں کے ساتھ مل کر ممکن بنایا۔صاف و شفاف بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عدلیہ کے بغیر ناممکن تھا، جوڈیشل آفیسران کی مثالی کارگردگی پر چیف جسٹس ہائیکورٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
—
Ceremony in honor of judicial officers for successful local elections in Azad Kashmir۔ آزاد کشمیر میں کامیاب بلدیاتی الیکشن پرجوڈیشل آفیسران کے اعزاز میں تقریب