آزاد کشمیر میں بڑا ہیلتھ پیکیج جلد لینے کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ چند روز میں بڑا ہیلتھ پیکج لانے جارہے ہیں۔ دسمبر یا جنوری تک تعلیمی پیکج لائیں گے ۔ عوامی رابطہ مہم کا مقصد آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں کے مسائل کا جائزہ لینا ہے۔ یہ علاقہ نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہے۔ سیاحت سے یہاں انقلاب آ سکتا ہے۔حکومتی چاہتی ہے کہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔

انہوں نے کہ میرے دورے کا مقصد لوگوں کی مشکلات کا جائزہ لینا ہے۔شاندار استقبال پر عوام علاقہ کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا ریشیاں بازار میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کو پگڑی بھی پہنائی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ صحت تعلیم اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ ہے۔ حکومت کی اٹھارہ ماہ کی کارکردگی سے کے سامنے ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا شاندار استقبال کرنے پر تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کبھی ایسا اعلان نہیں کیا جس پر عملدرآمد نہ کیا ہو۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد ایجوکیشن پیکج آنے والا جس میں تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا.

a1319264 7b29 447c b31f fc8bb3445bb3

عوامی رابطہ مہم کا آغاز حویلی سے کیا

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز حویلی سے کیا اور تاو بٹ سے لیکر بھمبر اور یہاں تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ خواہش تھی کہ خود جا کر پسماندگی کا جائزہ لوں۔ سپاسناموں سے عوام عاجز آگئے ہیں اور اس وجہ سے عوام اور ریاست کا رشتہ کمزور ہوتا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا بازار میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزرا حکومت کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،  دیوان علی خان چغتائی، عبدالماجد خان، اظہر صادق ، فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید، چئیرمین ضلع کونسل طیب کیانی و دیگر موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ شاندار استقبال پر آپ کا شکر گزار ہوں، اشفاق ظفر کا بھی شکرگزار ہوں، انکے حلقہ کا بھی دورہ کروں گا۔یونیورسٹی کیمپس اور کالج کی علیحدہ علیحدہ مکانیت کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ علی خان چغتائی کرکٹ گراؤنڈ کو ترقیاتی بجٹ اور 4 کلومیٹر سڑک کو ترقیاتی پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا.

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو