top header add
kohsar adart

آزاد امیدوار جیت کر آپ کا ووٹ فروخت کر دیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہری اپنا ووٹ آزاد امیدوار کو نہ دیں وہ جیت کر آپ کا ووٹ فروخت کردیں گے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کااین اے 56 منڈی خیل میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ورغلایا اوراپنے کارکنوں کے ذریعے جناح ہاؤس کو جلایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے شہید کرنل شیر خان کے مجسمے سے فٹبال کھیلا ، چھاؤنیوں پر حملے کئے اور فوجی تنصیبات پر حملے کرکے شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت ناموس رسالتؐ کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے،جو مذہبی جماعت کو ووٹ نہ دے گا کیا وہ کافر ہے، ووٹ تو ہر شہری کا ذاتی حق ہے جسے استعمال کرنے میں آزاد ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام آزاد امیدواروں کو ووٹ نہ دیں،آزاد امیدوار آپ کا ووٹ فروخت کریں گے، بلاول بھٹو نے آزاد امیدواروں کو خریدنے کی آفر کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More