آزادکشمیرمیں میڈیکل کے ساتھ نرسنگ اینڈ مڈوائفری کالجز منظور

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا.
شرکاء کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی و دیگر معاملات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی. گورننگ باڈی نے میڈیکل کالجز کے ساتھ تین نرسنگ اینڈ مڈوائفری کالجز کی منظوری دے دی. اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں اور باغ کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے ساتھ الحاق کی بھی منظوری دی گئی. بورڈ نے سی پی ایس پی کے ریجنل سینٹر کے لئے زمین کی بھی منظوری دی.
اجلاس میں میڈیکل کالجز کے لئے فیکلٹی کی تقرریوں کی منظوری دی گئی.وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی و دیگر معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے. تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.