top header add
kohsar adart

آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا

آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
انٹربینک میں ایک روپے 97 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 275 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 9 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا
آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایکس ایس) میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ہے،

100انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 605 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرکا قرض منظور کرلیا

خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے چکا ہےجس کے بعد آج ہی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔کئی روز قبل بھی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ (ایس بی اے) معاہدے کے فوری بعد اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کاروبار ہوا تھا جب کہ ڈالر کے بھاؤ میں غیر معمولی کمی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More