kohsar adart

پنجگور:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک، دوزخمی

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، میں ایک دہشت گرد ہلاک دوزخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع پنجگور میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا ، دوران آپریشن لیاقت چاکرنامی دہشت گردہلاک، جبکہ2 مزید زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد تحزیب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More