منکی پاکس میں مبتلا 3 رکنی پاکستانی فیملی ایران میں قرنطینہ

بہاولپور سے تعلق رکھنے والےماں-بیٹا-بیٹی شامل ہیں-ایران کے راستے عراق جا رہے تھے

منکی پاکس میں مبتلا 3 رکنی پاکستانی فیملی کو ایران میں قرنطینہ کر دیا گیا

بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ماں،بیٹے اور بیٹی کو ایران پہنچتے ہی روک دیا گیا۔تینوں افراد دو روز قبل کوئٹہ سے زیارات کے لیے ایران کے راستے عراق کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ایرانی حکومت نے وزارت صحت کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایران آنے والے تمام زائرین کے ٹیسٹ کرکے انہیں روانہ کیا جائے۔اس میں کہا گیا کہ تمام زائرین کو سفری دستاویزات کے ہمراہ منکی پاکس چیک اپ سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 15 اگست کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دی گئی وبا ”منکی پاکس“ کی خطرناک قسم پہلی بار افریقہ سے باہر تشخیص ہونے پر ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

3-member Pakistani family suffering from monkeypox quarantined in Iran،  پاکستانی فیملی ایران میں قرنطینہ
ایک تبصرہ چھوڑ دو