سابق کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال، چیئرمین پی سی بی نے چیک دیدیا
سابق کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال، چیئرمین پی سی بی نے چیک دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز کی پینشن بحال کردی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے سرفراز نواز نے ملاقات کی۔
دونوں کے درمیان ملاقات میں کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور محمد حفیط بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سرفراز نواز کی پینشن اور بحالی کی
یہ بھی پڑھیں فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
درخواست پر ذکاء اشرف نے ان کی فوری پینشن کی بحالی اور پچھلے واجبات کا چیک پیش کیا۔
سرفراز نواز نے ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا اور نوجوان فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دینے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی پر تنقید کرنے پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سرفراز نواز کی 2017 میں پینشن روک دی تھی۔