انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا قومی ادبی میلہ

16 سے 18 فروری پی این سی اے اسلام آباد

ادبی میلے کی افتتاحی تقریب کا مکمل پروگرام 

FB IMG 1707722754066

انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام پاکستان کی مادری زبانوں کا قومی ادبی میلہ اسلام آباد میں 2016 سے تواتر کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میلے میں ملک بھر سے مادری زبانوں اور اردو کے شعراء و ادباء بھرپور شرکت کرتے ہیں۔

 

اس سال کے ادبی میلے کی افتتاحی تقریب کا مکمل پروگرام جاری کر دیا گیا ہے۔

 

جمعہ 16 فروری کو شام 5 بجے تقریب کا آغاز ہو گا۔  پی این سی اے کے ڈی جی جناب ایوب جمالی، انڈس کلچرل فورم کے چیئرمین ڈاکٹر منظور سومرو اور ڈی جی محکمہ ثقافت سندھ جناب منور علی مہیسر خیر مقدمی کلمات ادا فرمائیں گے۔

 

کلیدی خطبات کا عنوان ہے

مادری زبانوں کا تحفظ کیوں ضروری ہے۔

یونیسکو پاکستان کے سی آر اور ڈائرکٹر جناب یوسف فلالی میکناسی اور اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف اپنے اپنے خطبات پیش کریں گے ۔

 

کلیدی خطبات کے بعد حال ہی میں وفات پانے والے اہل علم کو "بہ یاد رفتگاں” کے عنوان سے خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

 

اس کے بعد سندھی فلم

پیار ساں ٹھہیل 

Made with Love

کی نمائش ہو گی۔

 

اس کے بعد مادری زبانوں کی نابغہ روزگار شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے جائیں گے ۔

 

آخر میں مہمان خصوصی جناب سید جمال شاہ خطاب فرمائیں گے ۔

 

مختلف سیشن کے درمیان علاقائی موسیقی اور ثقافتی رقص بھی پیش کیے جائیں گے

۔۔۔۔۔

راشد عباسی 

FaceApp 1707328750973 1 1

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو