یہ لوگ مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں،بیرسٹر گوہر
یہ لوگ مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں،بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آج تک کوئی قانون اس حکومت نے قواعد کے مطابق پاس نہیں کیا۔ یہ ججز نہیں بڑھانا چاہ رہے بلکہ مرضی کے جج لانا چاہ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ اس وقت صرف بھارت میں سپریم کورٹ کے 33 ججز ہیں۔
انھوں نے کہا یہ لوگ ججز نہیں بڑھانا چاہ رہے بلکہ اپنی مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت کے بغیر جو بھی قانون پاس ہوا غلط ہوا ہے۔