
یاسین ملک کیخلاف جعلی مقدمے کی سماعت سے جج کا انکار
دہلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نےخود کو مقدمے سے الگ کر لیا
بھارت کی دہلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو ایک جعلی کیس میں سزائے موت دینے کی درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
مقدمے کی سماعت جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے کرنا تھی تاہم جسٹس سنگھ نے اعلان کیا کہ جج امیت شرما نے خود کو مقدمہ سے الگ کر لیا ہے لہذ ا اب اس مقدمے کی سماعت 9اگست کوہوگی جس میں شرما شامل نہیں ہونگے۔یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت مئی 2022 میں ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائے گئے مقدمے میں تہاڑ جیل نئی دلی میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ہائی کورٹ نے یاسین ملک کو اس کیس میں سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست پر گزشتہ سال 29 مئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔
Judge refused to hear the fake case against Yasin Malik, یاسین ملک کیخلاف مقدمے کی سماعت سے جج کا انکار