kohsar adart

گھر کی کھڑکی میں کھڑے ہوکر نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار

گھر کی کھڑکی میں کھڑے ہوکر نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار

 

انڈسٹریل ایریا پولیس نے گھر کی کھڑکی میں کھڑے ہوکر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو اہل محلہ کو پریشان کرتا تھا۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرکے گھر کی کھڑکی میں کھڑے ہوکر نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اہل محلہ کو پریشان کرتا تھا، اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ نازیبا حرکات کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کر کے کامران نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ہیروئن کے نشہ کا عادی ہے، اور اس کی حرکتوں سے اہل محلہ سخت پریشانی میں مبتلا تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم علاقہ مکینوں کو تیزاب پھینکنے کی بھی دھمکیاں دیا کرتا تھا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More