top header add
kohsar adart

گوادر پورٹ اتھارٹی پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، تمام دہشت گرد ہلاک

گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں تمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آج گوادر پورٹ اتھارٹی پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ حملے کو ناکام بنانے کے لیے فورسز نے جوابی کارروائی کی، بھاری نفری طلب کرلی، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

آپریشن کے دوران گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے سبب دہشت گردوں کا سیکیورٹی کمپلیکس میں گھسنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور جوابی فائرنگ میں تمام آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا، دس سے زائد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جائ وقوع سے دھواں بھی اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More