
گجرات فسادات کیخلاف لڑنے والی ذکیہ جعفری انتقال کرگئیں
بھارت کے بدنام زمانہ گجرات فسادات کیخلاف لڑنے والی ذکیہ جعفری احمد آباد میں انتقال کرگئیں۔
ذکیہ جعفری کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ تھیں، ان کے شوہر 2002 کے بدنام زمانہ گجرات فسادات میں 68 دیگر افراد کے ساتھ قتل کر دیے گئے تھے۔
ذکیہ جعفری نے گجرات فسادات کی تحقیقات کےلیے قانونی جدوجہد کی اور گجرات کے اعلیٰ عہدیداروں جن میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔