top header add
kohsar adart

’کچھ تمیز کرلیں میں آپکا چچا ہوں‘، پرویز خٹک

’کچھ تمیز کرلیں میں آپکا چچا ہوں‘، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی انتخابات کے بعد اپنے حلقے میں باہر نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر دفاع کی موجودگی میں پی ٹی آئی کارکن نعرے لگا رہے ہیں۔

پرویز خٹک کو دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے’عمران خان زندہ باد اور کون بچائے گا پاکستان‘ کے نعرے لگائے۔

پرویز خٹک نے نعروں کے جواب میں کہا کہ ’کچھ تمیز کرلیں میں آپ کا چچا ہوں، آپ میں کوئی تمیز نہیں‘۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا سے پرویز خٹک کو دو صوبائی حلقوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے دو بیٹے بھی نہیں جیت سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More