top header add
kohsar adart

کوہلی نے ٹنڈولکر کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

کولکتہ: ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی بیٹر اور ’ لٹل ماسٹر ‘ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سیمی فائنل میں جائیگا یا نہیں، فیصلہ انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہوگا

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پروٹیز کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ سیمی فائنل کی4 ٹیموں میں پاکستان بھی ہوگا،وکرانت گپتا

اسٹار بیٹر نے 289 ون ڈے میچوں میں سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے جبکہ ٹنڈولکر نے 463 میچ کھیل کر 49 سنچریاں بنائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں انگلینڈ شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

یہ سنچری ویرات کوہلی کے لیے اس لیے بھی یادگار ہے کہ آج ( 5 نومبر ) کو بھارتی بیٹر کی سالگرہ ہے۔

یوں ویرات اپنی سالگرہ والے دن پر ون ڈے سنچری بنانےو الے ساتویں کرکٹر بھی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کیا ہے؟

قبل ازیں اسی ورلڈ کپ میں مچل مارش نے پاکستان کیخلاف اپنی سالگرہ پر سنچری بنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More