
کوہساریونیورسٹی مری کےپروفیسر کا اعزاز
ڈاکٹر وقاص بنگیال نے چین میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کیا۔
کوہسار یونیورسٹی مری کے انچارج فیکلٹی آف ایپلائیڈ سائنسز اینڈ کمپیوٹنگ ڈاکٹر وقاص بنگیال نےایک اور اعزاز حاصل کر لیا،انہوں نے چین میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کیا۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹریول گرانٹ پر چین میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی اور اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر سید حبیب علی بخاری، فیکلٹی اور سٹاف نے ڈاکٹر وقاص بنگیال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تحقیق کے اس سفر میں شاندار پیش رفت کرتے رہیں گے اور یونیورسٹی کا نام روشن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔