کوہسار یونیورسٹی مری میں شعبہ نرسنگ قائم کیا جائے گا
وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مری اور گردونواح کے مریضوں کی بہتری کیلئے دونوں اداروں کے سربراہان نے مختلف شعبہ جات مائکرو بیالوجی لیبارٹری اور این۔ سی۔ ڈی میں ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق کیا.
وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب بخاری نے ایم۔ ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی درخواست پر کوہسار یونیورسٹی میں بہت جلد نرسنگ کا شعبہ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ڈاکٹر ابرار عباسی اور کوہسار یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد عدنان شیریں ڈاکٹر عبدالسمیع ،ڈاکٹر رملہ شاہد اور عماد عباسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کا کہنا تھا کہ کوہسار یونیورسٹی میں نرسنگ کا شعبہ قائم ہونے سے مری اور گردونواح کی طالبات کے لئے مواقع پیدا کرنے ہوں گے اور وہ وقت دور نہیں جب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مری کی نرسیں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے موجود ہوں گی۔
Department of Nursing will be established in Kohsar University, Murree,کوہسار یونیورسٹی مری میں شعبہ نرسنگ قائم کیا جائے گا