
کوہسار یونیورسٹی مری میں بی ایس اردو کے داخلے شروع
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی
اہل اردو کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ کوہسار یونیورسٹی مری میں ” بی ایس اردو ” کے داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کوہسار یونیورسٹی نے بی ایس اردو کے حوالے سے دو پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔
- بی ایس اردو 4 سالہ پروگرام
اور
- بی ایس اردو لیٹرل 2 سالہ پروگرام۔
مندرجہ بالا پروگراموں میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ و طالبات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ فوری رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2023ء ہے۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
لینڈ لائن : 0519269171
موبائل نمبر : 03105822098