کوہالہ کے قریب نوجوان جھیل میں ڈوب گیا
کوھالہ (نوید اکرم عباسی) گجر کوھالہ آزاد کشمیر گیلانی فلور ملز کے پاس نالہ ایرن میں نوجوان نہاتے ہوۓ ڈوب گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود میت نہ مل سکی تو مظفرآباد سے غوطہ خورں اور مشینری منگوا کر تلاش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عائش عباسی ولد گلزرین عباسی سکنہ نمب کوھالہ آزاد کشمیر دوستوں کے ساتھ قدرتی جھیل جو حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بانڈی گجر کوھالہ گیلانی فلور دریائے جہلم کے ساتھ بن گئی تھی، آج اس جھیل پر آیا۔ اس جھیل میں لینڈ سلائیڈ سے پتھر، درخت، مٹی کے تودے بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ خطرناک جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کو کئی گھنٹوں تک تلاش کیا جاتا رہا ۔گرمی کی شدت میں آج کل کوھالہ سرکل بکوٹ آزاد کشمیر کے قدرتی نالوں آبشاروں پر نوجوان نہانے جاتے ہیں اور معمولی غفلت اور بے احتیاطی سے حادثات رونما ہورہے ہیں ۔