kohsar adart

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،صوبائی دارلاالحکومت کوئٹہ سمیت مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 19 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 19 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔

 

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔  زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے تاہم فی الحال کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے،ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More