کندھ کوٹ،کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 2 مغوی بازیاب
کندھ کوٹ؛ کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 2 مغوی بازیاب
کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے دورانی مہر میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن میں 2مغوی بازیاب کرا لئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں مغویوں کو دوستی کا جھانسہ دے کر کچے میں بلایا گیا تھا ،پولیس جیسے ہی ڈاکوں کے گھروں تک پہنچی تو ڈاکو دونوں مغویوں کو چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے ڈاکوؤں کے متحد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی ہے ،کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو پولیس نے سیل کر دیا ہے ۔
ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہاکہ بازیاب ہونے والے مغویوں میں حبیب اللہ ڈہانی اور حبیب اللہ گجرانی شامل ہیں،ان کا کہناتھا کہ کچے کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے باقی مغوی بھی جلد بازیاب ہوں گے ۔