top header add
kohsar adart

کشمیرکا نقصان پورے پاکستان کا نقصان ہے. انجینئر امیر مقام

جب بھی مشکل پیش آتی ہے خاکی وردی سب سے آگے ہوتی ہے.وفاقی وزیر برائے امور کشمیر

 وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان  وسیفران  انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر سے محبت ہر پاکستانی کے دل میں ہے، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے، اگر کشمیر محفوظ نہیں تو پاکستان محفوظ نہیں ہے ،ہمارے قائد میاں نواز شریف اور  اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ہمیشہ کشمیر یوں کی بات کی، آزادکشمیر میں احتجاج کے واقات پر افسوس ہے، کشمیرکو نقصان ایک شخص کا نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہے ۔
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو انکا بنیادی حق، حق خودارادیت دینے کی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر پاکستان کی ترجیحات میں شامل سب سے اہم مسئلہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت مختلف دیگر عالمی فورمز پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔مظفرآباد مانسہرہ میرپور، منگلا ایکسپریس
وے 173 کلو میٹر موٹروے کی کابینہ سے منظوری ہوگئی ہے
 انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 2013 کے بعد جو منصوبے شروع کیے مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے کے بعد ان میں تسلسل نہ رہا۔جب بھی مشکل پیش آتی ہے خاکی وردی سب سے آگے ہوتی ہے ، آزادکشمیر میں ہولناک زلزلہ کے بعد پاک فوج مثالی کام کیا ، پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے سامنے آئیں گے ، پی ٹی آتی حکومت کے قول و فعل میں تضاد تھا، لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم سے مخلص ہو۔آزادکشمیر کی ترقی کیلئے آئندہ مالی سال وفاقی حکومت 105 ارب روپے دیگی ، ترقیاتی بجٹ 25 ارب سے بڑھا کر 41 ارب کیاجارہا ہے ۔
وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام مظفرآباد کے ایک نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے  ۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سیکرٹری اطلاعات حکومت آزادکشمیر انصریعقوب خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیرامور کشمیر نے کہا کہ  آزادکشمیر میں امن کے قیام پر سیاسی لیڈرشپ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کےمعاملات حل کیے گئے ہیں ، پی ٹی اے سے ساڑھے سات ارب روپے حکومت آزادکشمیر کو دیے گئے ہیں  ۔ واٹریوزچارجز کے حوالے سے کمیٹی کام کررہی ہے جو بھی آزادکشمیر کا حصہ بنتاہے دیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تعریف کروں گا کہ 09وہ  مئی کے واقعات کا حصہ نہ بنیں ۔گزشتہ سال نو مئی کو پاکستان کا نقصان ہوا۔ پاکستان کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے اور ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

 

Loss of Kashmir is loss of Pakistan.Amir Maqam،کشمیرکا نقصان پورے پاکستان کا نقصان ہے. انجینئر امیر مقام
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More