top header add
kohsar adart

کرکٹ ٹیم کےکپتان تبدیل ہونگے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

کرکٹ ٹیم کےکپتان تبدیل ہونگے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والا پی سی بی کا کنیکشن کیمپ اختتام پذیر ہوگیا جو کہ مختلف سیشنز پر مشتمل تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنے کپتانوں کو سپورٹ کرنے اور متحد ہوکر کھیلنےکا پیغام دیا گیا اور کہا گیا کہ کپتان کوئی بھی ہوکسی بھی فارمیٹ کا ہو تمام کھلاڑی سپورٹ کریں، کامیابی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہوکر کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں، آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق کنیکشن کیمپ میں کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا بھی عندیہ سامنے آیا، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ ہونے اور کپتانی سے ہٹانےکا خوف نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی دو رکنی کمیٹی بنائےگا جس کا منیجمنٹ سے تعلق نہیں ہوگا،کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ پر تحفظات کا اظہارکیا۔کھلاڑیوں نے تحفظات ظاہر کیےکہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبےکا بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ کم ہے۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کی کوچز سے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی، کھلاڑیوں نے کوچز سے ورک لوڈ منیجمنٹ اور سلیکشن کی واضع پالیسی پر گفتگو کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More