کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان گابا ٹیسٹ کے تیسرے میچ میں صرف 10 گیندوں کی کمی کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا گیا۔ گابا ٹیسٹ میچ کےتیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے مکمل طور پر متاثر ہوا، اور پہلے دن صرف 13 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا، جس میں آسٹریلیا نے 28 رنز بنائے تھے۔
طوفانی بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کرنی ہوگی۔ اگر 10 مزید گیندیں کھیلی جاتیں اور پھر بارش ہوتی تو کرکٹ آسٹریلیا ریفنڈ سے بچ سکتی تھی، پہلے دن کے کھیل میں صرف 80 گیندیں کھیلنے کا موقع ملا تھا اور اس دوران 60 منٹ میں کھیل جاری رہا۔
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی تھیں اور گراؤنڈ میں 30 ہزار 145 افراد میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔