kohsar adart

کرک: احتجاج کرنیوالے پرائمری اسکول کے تمام 800 اساتذہ معطل

کرک: احتجاج کرنیوالے پرائمری اسکول کے تمام 800 اساتذہ معطل
کرک میں پرائمری اسکول کے تمام 800 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا، ڈی ای او نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

گزشتہ 4 روز سے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں پشاور میں احتجاج کر رہے تھے۔

پرائمری اساتذہ پرائمری اسکولوں کی نجکاری نہ کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔

دوسری جانب مشیرِ خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

صوبائی مشیرِ خزانہ نے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More