top header add
kohsar adart

کراچی،گاڑی پر فائرنگ، ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق

کراچی،گاڑی پر فائرنگ، ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں قیوم آباد کے قریب رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کے بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی،گاڑی پر فائرنگ، ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق
کراچی،گاڑی پر فائرنگ، ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی جانب سے ویگو گاڑی نمبر کے وی 6052 پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں الہٰی بخش ابڑو محفوظ رہے

یہ بھی پڑھیں گونگا، بہرا بھارتی شہری دریائے ستلج میں بہہ کر قصور پہنچ گیا

جبکہ گاڑی میں سوار ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجے شہر یار ابڑو جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ارشاد علی پنہور اور عبداللّٰہ ابڑو زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے ابتدائی اندازے کے مطابق فائرنگ سے گاڑی کی

ونڈ اسکرین اور اطراف میں لگ بھگ 2 درجن سے زائد گولیاں لگی ہیں۔
دہشت گردی کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں

کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More