
کراچی کی اس ننھی پری کی تلاش میں مددکیجئے
اورنگی ٹاؤن کے افتخار کی بیٹی سبین کا دریائے جہلم میں پاؤں پھسل گیا، تلاش جاری
کراچی کی اس ننھی پری کی تلاش میں مددکیجئے جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ کہیں پکنک کے دوران دریائے جہلم کی موجوں کی نذر نہ ہو گئی ہو۔
کراچی سے ایک فیملی تعطیلات منانے کشمیر گئی ہوئی تھی ،بددھ کے روز کراچی اورنگی ٹاؤن کے رہائشی افتخار کی بیٹی سبین کا دریائے جہلم میں پاؤں پھسل گیا، جس کے بعد بچی دریا میں ڈوب گئی ، اور تین روز کی تلاش کے باوجود تاحال بچی نہ مل سکی۔۔
بے بس اور بے کس والدین نے نویں جماعت کی طالبہ تیرہ سالہ سبین کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے ۔۔ مظفر آباد کی ریکسیو سروس نے بھی تلاش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔
اگر بچی کسی کو مل جائے تو براہ کرام اس نمبر پر رابطہ کریں
03122835477
( کوہسار نیوز نے اللہ کی رضا کی خاطر فیس بک سے معلومات لے کر شیئر کیں)