top header add
kohsar adart

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 جاں بحق

 

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے آج مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر بھر کے اسپتالوں میں 144 افراد ہیٹ اسٹروک کی علامات کے ساتھ آئے،جن میں سے 34 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 136 متاثرین صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، جبکہ چوبیس گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں،جس کے بعد21 جون سے لے کر 1جولائی تک شہر میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں سب سےزیادہ 23 اموات ہوئی ہیں۔

اسی طرح سول اسپتال میں اب تک 18افراد انتقال ہوچکے ہیں، قطر اسپتال میں تین مریض ہیٹ اسٹروک سے لقمہ اجل بنے ہیں،جبکہ ہیٹ جناح اسپتال میں اب تک پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More