کراچی میں ڈینگی کے 18 کیسز رپورٹ
کراچی میں ڈینگی کے 18 کیسز رپورٹ
کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ ضلع کورنگی، ضلع شرقی، ضلع جنوبی اور ضلع ملیر میں 3، 3 جبکہ ضلع غربی میں ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ رواں ماہ شہر میں ڈینگی کے 282 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 1665کیسز سامنے آئے۔
ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ رواں سال شہر میں ڈینگی سے ایک شخص انتقال کر گیا۔