ڈی پی او مری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری کرائم فری پنجاب کے مطابق ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور شراب سپلائر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ۔02 شراب سپلائر گرفتار جبکہ100 لیٹر شراب برآمدکرلی گئی ہے۔۔ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی ملک غلام اصغر اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال ولد محمد منیرسکنہ گجو ضلع مظفرآباد سے 50 لیٹر شراب برآمد کر لی اور ملزم فراز حسین ولد طفیل حسین سکنہ بیلا ضلع مظفرآباد سے 50 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے جب کہ اقدام قتل کے ملزم سہیل عباسی سکنہ پوٹھہ شریف سے آلہ ضرب 30 بور پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم نے پسٹل سے فائر کر کے زوہیب حسن کو زخمی کیا تھا ۔ ڈی پی او مری آصف امین اعوان کا کہنا ہے کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے