چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دیا۔
چیف جسٹس نے جواب دیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ آئینی بینچ کمیٹی کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا تذکرہ ہوا، جسٹس منصور علی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت فل کورٹ کے ذریعے کرنے پر بات کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کی فل کورٹ کی بات کی مخالفت کی، چیف جسٹس کی رائے کو جوڈیشل کمیشن کے اکثریتی ممبران نےسپورٹ کیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں کس نے اور کیسے فکس کرنی ہیں، یہ آئینی کمیٹی طے کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز میکنگ کمیٹی کی تشکیل چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔