kohsar adart

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف روس کے دورے پر مختلف ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف روس کے دورے پر مختلف ملاقاتیں
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے روس کے سرکاری دورے پر اعلی عسکری حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل ساحرشمشادنے روس کے نائب وزیردفاع ،ڈپٹی سیکریٹری سیکیورٹی کونسل اورڈپٹی چیفس آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کی ، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں جانب سے عسکری اورملٹری ٹیکنیکل تعاون کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا ، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اورانسداددہشتگردی کےاموربھی زیرغورآئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More