kohsar adart

چاہتے ہیں مسائل پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حل کریں، رؤف حسن

چاہتے ہیں مسائل پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حل کریں، رؤف حسن

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رؤف حسن نے کہا کہ ہمارا جلسہ ہر حال میں ہوگا، انتظامہ روڑے اٹکاتی ہے تو ہم نہیں رکیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ جلسے کی تحریک حامد رضا لیڈ کریں گے، جلسہ ہرحال میں ہو کے رہے گا، چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمنٹ کے اندر رہ کرحل کریں۔

 

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہم بلوچستان پر بات کریں گے، دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اے پی سی بلائی جا رہی ہے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا مدعا بہت الارمنگ ہے، ان کا استعفیٰ دینا مایوس کن ہے، ہم نے کوشش کی تھی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، ہمارا ایک اور وفد اختر مینگل کے پاس جارہا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More