چارسدہ،2 گروپوں میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق
چارسدہ : 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق
چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
فریقین کے درمیان عرصۂ دراز سے زمین کا تنازع چل رہا ہے،فریقین پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس آئے تھے کہ گولیاں چل گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئےتھے ۔
جن میں سے 4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 کا علاج معالجہ جاری ہے۔