kohsar adart

چارسدہ موٹر وے پرفائرنگ ، 3 افراد جاں بحق

پولیس نے واقعہ دیرینہ دشمنی قرار دے دیا ،دو افراد زخمی ہو گئے

چارسدہ موٹروے پر پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے  واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا، تھانہ پڑانگ کی حدود میں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے.

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، موٹروے پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Firing on Charsadda Motorway, 3 people died,چارسدہ موٹر وے پرفائرنگ ، 3 افراد جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More