kohsar adart

پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں جیالے کرسی کیلئےلڑ پڑے

جیالوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

 

پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا، اور جیالوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد سے قبل جیالے آپس میں الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق کنونشن میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوا،

جو گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش پر جا پہنچا۔

ذرائع نے ب تایا کہ جیالے ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرتے رہیں،

تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا اور معاملے کو رفع دفع کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More