پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک شفیع اللہ گرفتار
سانحہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپر دیر سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور
رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک شفیع اللہ کو ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے باہر سے گرفتارکر لیا گیا ہے
ملک شفیع اللہ ہائی کورٹ مینگورہ بینچ جارہے تھے کہ منگلور پولیس نے گرفتار کرلیا ،
گرفتار ملزم کو پہلے بنڑ پولیس سٹیشن اور بعد میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
شفیع اللہ اپردیر سے 2018 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے
لیکن یہ کنفرم نہ ہوسکا کہ شفیع اللہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیاگیا۔