kohsar adart

پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پا گئی

حکومت کے خلاف متوقع تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے ٹاسک میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی قائد جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ سے ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تھریک انصاف( پی ٹی آئی) کے وفد اور قائد جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہونے والا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گزشتہ ہفتے ٹیلی فونک رابطہ پر ملاقات کا طے ہوا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کا وفد کل ساڑھے3 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہون گے،وفد بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More