پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت نہیں ملے گی،رانا ثناء
پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت نہیں ملے گی،رانا ثناء
جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک انہیں نہیں لگتا کہ انتظامیہ اسے جلسے کی اجازت دے گی
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے واضح اشارہ دیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک انہیں نہیں لگتا کہ انتظامیہ اسے جلسے کی اجازت دے گی۔
ایک سوال پر رانا ثناء نے کہا کہ اگر فیض حمید کے معاملے میں عمران خان کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے لیے پنجاب یا وفاقی حکومت، کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔