top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

 

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

صوبائی اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم نے پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،قرار داد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی جائیں، عدالتی فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کا بیانیہ بنا رہی ہے، تحریک انصاف آئین کیساتھ کھڑی ہے، پابندی لگ جاتی ہے تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہے ہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا۔

عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا جب کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو فوری واپس لینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More